2129347 22

آیت اللہ مکارم شیرازی کی انتخابات میں شرکت/ مسائل کے حل کے لئے انتخابات میں شرکت کرنا ضروری ہے

ایران// حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے آج شروع ہونے والے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں بالکل ابتدائی لمحات میں شرکت کی۔

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہا کہ مسائل و مشکلات کے حل کے لیے انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت ضروری ہے، عوام اہل افراد کو منتخب کرکے مسائل حل کرسکتے ہیں اور اگر عوام کی پرجوش شرکت ہو تو مسائل و مشکلات زیادہ اور آسانی سے حل ہوجائیں گے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور تاریخ رقم کردیں۔

(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں