101

آیت اللہ مظاہری کی آیت اللہ سیستانی کے نمائندے سےٹیلیفون پر گفتگو

آیت اللہ مظاہری کی آیت اللہ سیستانی کے نمائندے سےٹیلیفون پر گفتگو

ایران// آیت اللہ العظمیٰ مظاہری نے حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا حال دریافت کیا۔

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندے اور داماد حجت الاسلام و المسلمین سید جواد شہرستانی جو کہ عارضہ دل کے باعث اسپتال میں ایڈمٹ تھے، آیت اللہ العظمیٰ حسینی مظاہری نے ان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا حال دریافت کیا اور ان کی مکمل صحت یابی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے گزشتہ ہفتے سے عارضہ دل کے باعث ہسپتال میں ایڈمٹ تھے، کل صبح دل کی نسوں میں رکاوٹ کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی کے ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر سید شہاب الدین طباطبائی نے بتایا ہے کہ آپریشن کے بعد ان کی عمومی حالت تسلی بخش ہے لیکن ان کے بلڈ پریشر، ذیابیطس اور عمر کے حالات کی وجہ سے انہیں زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں