4811950 29

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، انتہائی رقت آمیز مناظر

پاکستانی بزرگ عالم دین مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی نماز جنازہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر ،ہر آنکھ اشکبار تھی۔

تفصیلات کے مطابق، نماز جنازہ امام جعمہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، عراقی سفیر حامد عباس، سیاسی پارٹیوں کے نمائندے، علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پاکستان بھر سے شیعہ اور سنی علمائے کرام سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں