2075201 27

آیت العظمی سید علی سیستانی کا محسن ملت کی المناک رحلت پر تعزیتی پیغام

ایران//محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی وفات پر آیت العظمی سید علی سیستانی نے تعزیت نامہ جاری کیا ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم باعمل، شیخ محسن علی نجفی (رضوان الله علیه) کی وفات کی پر درد اور غمناک خبر ملی۔آپ نے اپنی بابرکت زندگی دین مبین کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں صرف کی اور تعلیمی اداروں کی تاسیس اور تدبیر کے ذریعہ پاکستان کے باایمان لوگوں کی بڑی خدمت کی۔ (جزاہ اللہ خیر جزاء للمحسنین)

میں اس بلند مرتبہ عالم دین کی وفات پر پاکستان کے مومنین اور بالخصوص ان کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

سید علی سیستانی

9 جنوری 2024ء

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں