0

آہ! سید مقاومت

تحریر: فاطمہ بنت مشاہد رضوی

آج کتنا عجیب دن ہے، آسمان تو ایسے برس رہا ہے جیسے وہ بھی گریہ کناں ہو، آج کا دن اپنے آپ میں ہی ایک غم انگیز دن معلوم ہوتا ہے۔

آج ایک ایسی ناگوار خبر ملی جسے سن کر اور پڑھ کر بھی یقین کرنا مشکل تھا، دن بھر نیوز چینلز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سید مقاومت حسن نصر اللہؒ کے بارے میں خبریں دیکھتے رہے، مگر ایک نہایت ہی غم انگیز خبر نے ہمارے دل و دماغ کو ہلا دیا جسے سننے کو ابھی دل آمادہ نہیں تھا کہ مظلوموں کے مسیحا شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو گئے۔

اس خبر کو سن کر نہ صرف مؤمنین کے قلوب کو تکلیف ہوئی، بلکہ آسمان بھی اپنی دل شکستگی کو بیان کر رہا ہے، یقین مشکل ہے مگر حقیقت تلخ ہوتی ہے۔

ہم نے آج ایک ایسے مقاوم، مجاہد، علمبردار، شجاع، صابر، نہایت مہربان، مظلومین کا حامی اور لشکرِ ظلمت کے خلاف کامیاب اقدام کرنے والا کمانڈر کھو دیا، ایسا کمانڈر اور سردار جس کی صدیوں میں مثال ملتی ہے، جس کے نام سے امریکہ اور اسرائیل کی فوجیں کاپ اٹھتیں، جو امام حسین (علیہ السلام) کی راہ پر چلنے والے اور ان کے پیغام کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی عمر، گھر بار اور سب کچھ وقف کر چکے تھے، آج ان کے آرام کا دن آگیا، آج ان کے کندھوں پر سے ذمہ داریوں کا بوجھ ہٹ گیا، وہ اپنی ذمہ داری پوری کر گئے، ہاں سچ ہے کہ سید مقاومت جیسے عظیم مجاہد شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو گئے اور یہ سیدالشہداء امام حسین (علیہ السلام) کی راہ پر چلنے والوں کے لیے باعث فخر ہے کہ انہیں شہادت نصیب ہو۔

اے ظالم صیہونی خونخوار درندو سن لو! کہ ہم نہ شہادت سے ڈرتے ہیں اور نہ شہید دینے پر مایوس ہوتے ہیں، بلکہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور ہم مبارک باد اور تسلیت پیش کرتے ہیں، شہید کے صابر گھر والوں کو۔ اگر ہمیں تکلیف پہنچانا چاہتے ہو تو جان لو کہ ہم تمہارے سامنے ڈٹے رہیں گے اور مظلوموں کی حمایت کرنے سے باز نہ آئیں گے، ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، اگر تم ہمیں مارنا چاہتے ہو تو ہم بھی تمہیں مار کے ہی مریں گے۔ ہمیں فخر ہے اور ہم پروردگار کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے لیے امام حسینؑ جیسے نمونۂ عمل افراد ہیں، جس طرح امام حسینؑ شہادت پا کر آج تک زندہ و جاوید ہیں، اسی طرح تمہارے مار دینے سے مرتے نہیں، بلکہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے اور انہیں کے جیسے اور افراد تمہارے مدّ مقابل اپنے شہیدوں کا انتقام لیں گے اور تمہارے پست فطرت اور ڈرپوک سرداران کو خون کے آنسو رلائیں گے۔

ڈرو اس دن سے جس دن تمہیں خون کے انسو رونا پڑے گا۔ ان شاءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں