انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران کے کرمان شہر میں دھشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ حملے مشرقی شہر کرمان میں سابق فوجی جرنیل شہید القدس کے مقبرے پر دعائیہ تقریب کے دوران ہوئےآغا صاحب نے اس سانحہ میں زائرین کی شہادتوں اور زخمیوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ،انہوں نے جان بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لوحقین بالخصوص رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای مد ظلہ سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعا کی۔آغا حسن نے صہیونی طاقتوں بالخصوص اسرائیل پر تنقید کی اور کہا کہ یہ جمہوریہ اسلامیہ ایران کو غیر مستحکم کرنے کا احمقانہ منصوبہ ہے،مغربی طاقتیں ایران کو داخلی طور پر ہراساں کرنے کی بزدلانہ نسخے آزمارہے ہیں۔آغا صاحب نے کہا انشاء اللہ انقلاب اسلامی ایران عظیم شان کے ساتھ ارتقا کی منزلیں طے کرتا رہے گا اور دشمنوں کی سازشیں پہلے حربوں کی طرح ناکام ہوں گے۔
29