Download (4) 33

آج جموں کشمیر سے امن کا پیغام پورے ہندوستان کیا پوری دنیا میں جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی

ملک کو توڑنے کے خواب دیکھنے والوںکو جموں کشمیر کے لوگوںنے مسترد کردیا
جموں کشمیر کے لوگوںنے ملک کو تیزی سے آگے بڑھانے کا قصد کرلیا ہے

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کنیا کماری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر کے لوگوں نے ایسے لوگوں کو رد کیا ہے جو ملک کو توڑنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوںنے ملک کو تیزی سے آگے بڑھانے کا قصد کرلیا ہے اور میں یہی پیغام کشمیر سے کنیا کماری لیکر آیا ہوں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ آج جموں کشمیر سے امن کا پیغام پوری ہندوستان کیا پوری دنیا میں جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ میں نے1991میں کنیاکماری سے کشمیر تک بھارت ایکتا یاترا شروع کی تھی آج میں نے کشمیر سے شروعات کی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کنیا کماری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران تمل ناڑوں کے عوام سے کہا کہ جس طرح سے جموں کشمیر میں انہیں لوگوں سے محبت ملی اور ملک کو آگے بڑھانے کا پیغام ملا ہے تمل ناڑو سے بھی یہی امید ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ میں نے تمل ناڑو سے بھارت ایکتا یاترا 1991میں کنیا کماری سے کشمیر تک شروع کی تھی اور اُس وقت جو کشمیر کے حالات تھے وہ ناقابل بیان ہے لیکن اس وقت میں نے اسی خوبصورت خطے کشمیر سے شروعات کی اور کنیا کماری تک میں جو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں وہ یہی ہے کہ ملک کو آگے بڑھانا ہے اور مکاری سیاست سے دیش کو مکت کرانا ہے ۔جس طرح سے جموں کشمیر کے لوگوں نے ایسے لوگوں کا نکارا ہے جو ملک کو توڑنے کے خواب دیکھتے تھے اسی طرح میں تمل ناڑوں کے لوگوں سے بھی چاہتا ہوںکہ وہ ’’انڈیا الائنس ‘‘ کے منصوبوں کو نکام بنائیں۔ پی ایم مودی نے کہاکہ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ اس بار تمل ناڈو میں بی جے پی کی کارکردگی ڈی ایم کے-کانگریس ہند اتحاد کی انا کو توڑ دے گی۔ ہندوستان کے جنوبی ساحل کنیا کماری سے آج جو لہر اٹھی ہے وہ دور دور تک پہنچے گی۔ ڈی ایم کے اور کانگریس عوام کو لوٹنے کے لیے اقتدار میں آنا چاہتی ہیں۔ 2G گھوٹالے میں ڈی ایم کے کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔اپنے پرانے کنیا کماری دورے کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا 1991میں میں نے کنیا کماری سے کشمیر تک ’’ایکتا یاترا‘‘ شروع کی تھی۔ اس بار میں نے کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر کیا۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ان لوگوں کو رد کیا جو ہندوستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ تمل ناڈو کے لوگ بھی ایسا ہی کریں گے۔ اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کے مختلف ‘گھپلوں’ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ فہرست بہت لمبی ہے، بی جے پی کی طرف سے ترقیاتی اقدامات ہیں، ‘انڈیا’ اتحاد کی طرف سے گھوٹالے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ جس طرح میں نے 1991کے بعد کے کشمیر اور آج کے کشمیر میں تبدیلی دیکھی ہے اسی طرح میں تمل ناڑوں میں بھی تبدیلی دیکھنا چاہتا ہوں۔ کشمیر سے ایک نئے پیغام کو لیکر چلا ہوں جوملک کو طاقت سے طاقت ور بنانا ہے ۔ وزیر اعظم نے انڈیا الائنس پر سخت حملے کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کی ہسٹری رشوت خوری ہے ۔ان لوگوں کی سیاست لوگوں کو اور دیش کو لوٹنا ہے ۔وہ کروڑوں کے سکیموں میں ملوث ہے ۔انڈیا الائنس کے نام پر لاکھوں کروڑوں کا ٹو جی کا سکیم ہے ۔ انہوںنے اپنے دور حکومت میں ہوئی تعمیر و ترقی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر سے لیکر اس جگہ یعنی کنیا کماری تک بی جے پی کی ڈیولپمنٹ اور تعمیر و ترقی کی ہسٹری ہے ۔ پی ایم نے بتایا کہ بی جے پی نے ،ائر پورٹ بنائے ، نئے ایمز بنوائے ، بی جے پی حکومت نے اڑان سکیم ہے شروع کی ۔ ماتائوں اور بہنوں کو چولہا پھونکنے کی روایت سے آزاد کراکے کے کروڑوں غریب کنبوں کو مفت گیس کے کنکشن فراہم کئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ انڈیا الائنس کے نام پر دیش کی سرکشھا کے ساتھ کھلواڑ جیسے گھپلے ہے ہم نے ملک کو مضبوط کیا اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات اُٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ وہ تمل ناڈو کی سرزمین پر ایک ‘بڑی تبدیلی’ محسوس کر رہے ہیں اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی اپوزیشن اتحاد ‘بھارت’ کے ‘تمام غرور’ کو چکنا چور کر دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں